کرسٹیانورونالڈو کا فلسطینی بچوں کیلئے ایک اور پیار بھرا اقدام

سوشل میڈیا صارفین سٹار فٹبالر کے گن گانے پر مجبور

منگل 19 جون 2018 11:29

کرسٹیانورونالڈو کا فلسطینی بچوں کیلئے ایک اور پیار بھرا اقدام
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018 ء) پرتگال کے مایہ نازفٹ بالرکرسٹیانورونالڈو نے فلسطینی بچوں کیلئے ایک اور پیار بھرا اقدام کرتے ہوئے اپنا دوسرا گولڈن بوٹ ایوارڈ نیلام کرنیکااعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے پہلاایوارڈ میک اے وش چیریٹی کیلئے نیلام کیا تھا جس سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔اب گولڈن بوٹ ایوارڈ کی نیلامی سے چھپن کروڑروپے حاصل ہونے کاامکان ہے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں گروپ ’بی ‘ کی ٹیموں پرتگال اور اسپین کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین، تین گول سے برابر ہوگیا تھا ،سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔سوچی میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی دلچسپ رہا، میچ کے چوتھے منٹ میں ہی رونالڈو کو پنالٹی ایریا میں گرانے کے سبب ریفری نے پرتگال کو پنالٹی کک ایوارڈ کی جس پر پرتگیزی کپتان نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔

(جاری ہے)

بیس منٹ بعد سپینش ٹیم کے سٹار کھلاڑی ڈیاگو کوسٹا نے حریف دفاعی کھلاڑی اور گول کیپر کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچادی۔پہلا ہاف ختم ہونے سے دو منٹ پہلے رونالڈو کو گول کرنے کا پھر موقع مل گیا جو انہوں نے ضائع نہیں کیا ،یوں پہلا ہاف2-1کے ساتھ پرتگال کی برتری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں ڈیاگو کوسٹا نے پھر گول کرکے میچ برابر کردیا، صرف تین منٹ بعد سپین کے نیچو نے شاندار کک پر گیند کو جال میں پہنچا کر میچ میں پہلی بار اسپین کو برتری دلادی۔

پرتگال نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود حریف ٹیم کے گول پر حملے جاری رکھے، اسی دوران رونالڈو نے 88 ویں منٹ میں گول کرکے نا صرف اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی بلکہ میچ بھی تین، تین سے برابر کردیا۔یہ کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر (کلب اور ملک کی طرف سے)کی مجموعی طور پر 51 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔
وقت اشاعت : 19/06/2018 - 11:29:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :