ورلڈ کپ ،ْانگلینڈ نے تیونس کو دو۔ایک سے ہرادیا

انگلینڈ کی طرف سے دونوں گول ہیری کین نے کیے ،ْ تیونس کا واحد گول فرجانی سسی نے کیا

منگل 19 جون 2018 13:14

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) فٹبال ورلڈکپ 2018ء میں گروپ ’جی‘ کے میچ میں انگلینڈ نے تیونس کو 2-1سے شکست دیدی۔انگلینڈ کی طرف سے دونوں گول ہیری کین نے کیے جبکہ تیونس کا واحد گول فرجانی سسی نے کیا۔وولگو گارڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے گیارہویں منٹ میں منٹ میں کیا، جو ہیری کین کا کسی بھی بڑے بین الاقوامی میچ میں پہلا گول ہے۔

(جاری ہے)

تیونس نے حریف ٹیم کے گول پر کئی حملے کیے اور کھیل کے 35ویں منٹ میں فرجانی سسی نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا ،ْپہلا ہاف اسی اسکورپر ختم ہوا۔میچ کافیصلہ کن گول کھیل کے آخری لمحات میں اس وقت ہوا جب ہیری کین نے ہیڈر کی مدد سیگینڈ گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو دو،ایک سے فتح دلادی۔گروپ ’جی‘ میں ایک ، ایک میچ کھیل کر بیلجیم اور انگلینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیں جبکہ تیونس اور پاناما نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 19/06/2018 - 13:14:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :