دنیش چندی مل پر گیند کی شکل کو خراب کرنے کا الزام ثابت ،ْ

آئی سی سی نے میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ کر دیا

بدھ 20 جون 2018 13:19

دنیش چندی مل پر گیند کی شکل کو خراب کرنے کا الزام ثابت ،ْ
کولمبو/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل پر گیند کی شکل کو خراب کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔آئی سی سی نے سری لنکن کپتان کو ایک میچ کیلئے معطل کرتے ہوئے میچ فیس کا سو فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

کپتان دنیش چندی مل، کوچ ہتھورا سنگھے اور منیجر گروسنہا پرلیول تھری کا چارج لگایاگیا ہے جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چندی مل، ہتھورا سنگھے اور گروسنہا نے کھیل کے اسپرٹ کو خراب کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ گیند کی شکل تبدیل کرنے کا واقعہ سینٹ لوئس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 13:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :