انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 242رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز میں تین ،ْصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

2رنز کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 239رنز بناسکی ،ْ آسٹریلیا کی بدترین شکست قرار دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 21 جون کو چیسٹر لے اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا

بدھ 20 جون 2018 13:19

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 242رنز سے بدترین شکست دے کر سیریز میں تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔482رنز کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 239رنز بناسکی ،ْرنز کے اعتبار سے یہ انگلینڈ کی سب سے بڑی کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی بدترین شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج ،ناٹنگھم میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پینے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بناکر ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ مجموعی اسکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔اس سے قبل انگلینڈ نے 2016 میں اسی گرائونڈ پر پاکستان کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 444 رنز سکور کیے تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو(139) اور ایلکس ہیلز(147) نے سنچریاں جبکہ جیسن رائی(82) اور کپتان مورگن(67) نے نصف سنچریاں ا سکور کیں۔مورگن نے صرف 21 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے 50رنز بنائے جو ایک روزہ میچوں کی تیزترین نصف سنچری ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو ٹائے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 9اوورز100رنز دیئے، جبکہ رچرڈسن نے 92رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

مشکل ترین ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم آدھا اسکور بھی نہ کرسکی اور 37ویں اوور میں 239رنزپر ڈھیر ہوگئی، ٹریوس ہیڈنیسب سے زیادہ 51رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے عادل راشد نے چار آسٹریلوی بیٹسمینوں کا شکار کیا ،ْانگلینڈ کی طرف سے عادل راشد نے 4، معین علی نے 3 اور ویلے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 21 جون کو چیسٹر لے اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 13:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :