جاپانی شائقین کا انوکھا اقدام،

میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم صاف کردیا جاپانی شائقین کے پاس بڑے بڑے پلاسٹک بیگ موجود تھے ،ْتمام کچرا اٹھالیا

بدھ 20 جون 2018 13:19

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) جاپانی شائقین کا انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے میچ کے اختتام پر اسٹیڈیم صاف کردیا برطانی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 میں جاپان اور کولمبیا کے درمیان ہونے والے گروپ میچ کے دوران مذکورہ صورتحال کے برعکس حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔جاپان کی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں اپنے سے مضبوط کولمبیا کو 2-1 سے اپ سیٹ شکست دی جس کے ساتھ ہی جاپانی شائقین کا جشن عروج پر تھا تاہم انہوں نے اپنی تہذیب کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے اختتام پر تمام کوڑا کرکٹ اٹھا کر اپنی تمام نشستوں کو صاف کردیا۔

جاپانی شائقین کے پاس بڑے بڑے پلاسٹک بیگ موجود تھے اور انہوں نے اپنی نشستوں اور ان کے اطراف میں جمع ہوانے والا تمام کچرا اٹھا کر ان تھیلوں میں بھر لیا اور اسٹیڈیم کی نشستوں کا اسی طرح صاف کردیا جیسا کہ وہ میچ کے آغاز سے قبل تھیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں مقیم ایک صحافی اسکاٹ میک لنٹائر نے بی بی سی کو بتایا کہ صفائی ستھرائی نہ صرف فٹبال کی ثقافت کا حصہ ہے بلکہ یہ جاپانی ثقافت کا بھی حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اکثر سنتے کہتے ہیں کہ ’فٹبال دنیا بھر کے ممالک کی تہذیب کا عکاس ہے تاہم جاپانی معاشرے کا یہ اہم حصہ ہے کہ وہ یہ یقین دہانی کراتی ہے کہ سب کچھ صاف ستھرا ہو، اور اس طرح کا عمل جاپانی شائقین کی جانب سے کھیلوں کے تمام ایونٹس میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔اوساکا یونیورسٹی میں سماجیات کے پروفیسر اسکاٹ نارتھ کا کہنا ہے کہ اس بنیادی طرزِ عمل کا توسیعی حصہ ہے جو جاپانی بچوں کو درسگاہوں میں سکھایا جاتا ہے، اور بچوں کو اپنے کلاس رومز اور ہال کو صاف کرنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 13:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :