ہمیشہ علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھر پورجدوجہد کی ہے، سردار عبدالستار شر

بدھ 20 جون 2018 18:00

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 260نصیر آباد کے آزاد امیدوار سردار عبدالستار شر نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے بھر پورجدوجہد کیا ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے ہر ممکن کوششیں کرکیعوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے نصیر آباد کے عوام کی خواہش اورانکی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور عوام سے امید ہے کہ وہ دیانت دار اور مخلص قیادت کو ووٹ دیکر کامیاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حمایتوں کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاسردارعبدالستار شر نے کہا کہ ہم نے علاقے میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور تمام اقوام سے برادرانہ تعلقات ہیں علاقے کے مسائل کے حل کے لیئے منتخب نمائندوں نے اپنا مثبت کردار ادانہ کرکے عوامی اعتمادکھو بیٹھے ہیں اورعلاقے کے مسائل کو حل نہیں کیا جس کے باعث آج نصیر آباد مسائلستان کا گڑھ بنا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کے حصول اوردیگر عوامی بنیادی مسائل کے حل کے لیئے احتجاجی تحریکیں چلائیں اور عوام کے مسائل پرکوئی سودے بازی قبول نہیں کی گئی اب عوامی خدمت کاجذبہ لیکرالیکشن کے میدان میں آئیں ہیں امید ہیکہ باشعورعوام ووٹ کو قومی امانت سمجھ کر صحیح انتخاب کو یقینی بنائے گی اگر عوام نے مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا تو نصیر آباد کے سلگتے ہوئے مسائل کیحل اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میری اولین ترجیحات میں شامل ہونگی۔

وقت اشاعت : 20/06/2018 - 18:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :