فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی فٹ بال کے چرچے،برآمدات میں نمایاں اضافہ

چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 جون 2018 23:51

فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی فٹ بال کے چرچے،برآمدات میں نمایاں اضافہ
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20 جون 2018ء) :فیفا ورلڈکپ میں پاکستانی فٹ بال کے چرچے،برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول کھیل فٹ بال کا عالمی میلہ روس میں سج چکا ہے۔دنیائے فٹ بال کے نامور نام رونالڈو،میسی اور محمد صلاح اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔

بڑی بڑی ٹیموں نے اپنے اپنے اہداف چن لئیے ہیں ۔روایتی اور غیر روایتی حریف ایک دوسرے کو فٹبال کے میدان میں دھول چٹارہے ہیں۔پاکستان خود تو فیفا ورلڈ کپ کا حصہ نہ بن سکا لیکن پاکستانی فٹ بال نے فیفا ورلڈ کپ میں دھوم مچا دی ہے۔ پاکستانی فٹبال کے چرچے اپنے معیار اور پائیداری کی بنیاد پر دنیا بھر میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ کروڑوں ڈالر کے کھلاڑی پاکستانی فٹ بال کے دیوانے ہیں اور اسی فٹ سے کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں، چار ماہ میں فٹ بال کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 6 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی سے اپریل کے دوران پاکستانی فٹ کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے لگ بھگ 14 کروڑ ڈالر رہی۔

واضح رہے کہ اس بار پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کے لئے منفرد بغیر ٹانکے والی فٹبالمتعارف کرائی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان فٹبالز دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں اگر اس کی سہی معنوں میں مارکیٹنگ کی جائے تو اس کیبرآمدات کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2018 - 23:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :