ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ کے دلدادہ نکلے

جمعرات 21 جون 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ایک پروفیشنل رہا ہوں، آپ کیا ہیں ڈیرن سیمی کی جانب سے اس ٹوئٹ پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 19:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :