انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا، پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 4-0 فیصلہ کن برتری حاصل

جمعہ 22 جون 2018 13:15

مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ پرسوں اتوار کو مانچسٹر میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں کینگروز کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 38 رنز سے شکست دی، تیسرے میچ میں انگلینڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کو بڑے مارجن 242 رنز سے شکست دی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے لئے سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے بعد شڈول میں شامل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 13:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :