فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اعزاز

فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان نے ٹیموں کے مابین ٹاس کا سکہ اُچھالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جون 2018 17:13

برازیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) : فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان نے اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اُچھالنے کا اعزاز پاکستانی نوجوان کو حاصل ہوا۔ پاکستان کے 15 سالہ احمد رضا جمعے کو برازیل اور کوسٹا ریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے آغاز پر میدان میں بُلایا گیا اور یہی وہ موقع تھا جب ریفری نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹاس کروانے کے لیے احمد رضا سے ٹاس کا سکہ اُچھالنے کو کہا۔

(جاری ہے)

احمد رضا کا تعلق پاکستان کے علاقے سیالکوٹ سے ہے۔ احمد رضا کے اہل خانہ گذشتہ 3 دہائیوں سے فٹبال کی ہاتھ سے سلائی کرتے آ رہے ہیں۔ احمد رضا نے آج برازیل اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ میں ٹاس کا سکہ اُچھالا۔ م یچ کے آغاز کے دوران احمد رضا کی موجودگی سے پاکستان کے لیے ایک اور تاریخ رقم ہو گئی اور فیفا ورلڈ کپ میں ٹاس کرنے کا اعزاز پاکستانی نوجوان نے اپنے نام کر لیا۔ احمد رضاوہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں سرکاری طور پر فیفا ورلڈ کپ میں موجود ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے فٹ بال بھی پاکستان میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 17:13:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :