چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ (کل) ہالینڈ میں شروع ہوگا

گرین شرٹس اور روایتی حریف بھارت پنجہ آزما ہونگے، رضوان سنیئر ٹیم کی قیادت کرینگے

جمعہ 22 جون 2018 18:47

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ (کل) ہالینڈ میں شروع ہوگا
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ (کل) ہفتہ کو ہالینڈ کے شہر شہر بریڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان،، بھارت،، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کی قیادت رضوان سنیئر کرینگے۔ ٹورنامنٹ آج ہفتہ سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 24 جون کو آسٹریلیا ، تیسرا میچ 26جون کو ہالینڈ ، چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔…………… 06-18/--53
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 18:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :