فیفا ورلڈ کپ2018، میسی کروشیاکے فٹ بالر ایوان سے الجھ پڑے

کروشیاکے ہاتھوں شکست دیکھ کر میسی غصے پرقابو نہ پاسکے،

جمعہ 22 جون 2018 18:58

فیفا ورلڈ کپ2018، میسی کروشیاکے فٹ بالر ایوان سے الجھ پڑے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) ذہنی دبائوکاشکارمیسی کروشیاکے فٹ بالر ایوان سے الجھ پڑے، حریف فٹ بالرسیٹکرہوئی تومیسی نے ایوان کے پیر کو زور سے جھٹک دیا۔کروشیاکے ہاتھوں شکست دیکھ کرمستقل مزاج میسی غصے پرقابو نہ پاسکے، ارجنٹینا کو عبرتناک شکست سے بچانے میں ناکام میسی کا غصہ دیکھ کرمداح بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

(جاری ہے)

میسی کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا میسی پاناما پیپرز2 میں نام آنے پر دبائوکا شکار ہیں واضح رہے کہ میچ سیایک دن قبل لیونل میسی کانام پاناماپیپرز 2 میں بھی آیا تھا۔

دوسری جانب ملکی ٹیم کی عبرتناک شکست پر ارجنٹینا کے سابق اسٹارفٹبالرمیراڈونا سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپالیا۔ابتدامیں پرجوش میراڈونا میچ کے آخری لمحات میں آبدیدہ بھی ہوگئے……… 06-18/--56
وقت اشاعت : 22/06/2018 - 18:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :