پال فربریس آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں انگلش ٹیم کی کوچنگ کریں گے

ہفتہ 23 جون 2018 15:11

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پال بربریس آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں انگلش ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

فربریس آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی اور بھارت کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں ریگولر ہیڈکوچ ٹریور بیلس کی جگہ عبوری ہیڈکوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے، بیلس اس دوران انگلینڈ لائنز، کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ فائنل میچ دیکھیں گے اور اس کے بعد وہ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ ٹریور بیلس نے 2019ء میں ورلڈ کپ کے بعد انگلش ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کی جگہ اسسٹنٹ کوچ پال فربریس کو عہدے کیلئے مضبوط اور فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے تاہم حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ فربریس اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں اور ان کی زیر نگرانی سری لنکن ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اور ایشیا کپ ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
وقت اشاعت : 23/06/2018 - 15:11:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :