آئرلینڈ کا بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، جوشوا لٹل اور اینڈی میکبرائن کی واپسی

ہفتہ 23 جون 2018 15:11

ڈبلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) آئرلینڈ نے آئندہ ہفتے بھارت کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، جوشوا لٹل اور اینڈی میکبرائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ گیری ولسن بحیثیت کپتان ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، بیری میکارتھی اور کریگ ینگ کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 27 جون جبکہ دوسرا اور آخری میچ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ 2009ء میں ٹی ٹونٹی میچ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں جس میں بھارت نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، جوشوا لٹل، اینڈی میکبرائن، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، سٹورٹ پوئنٹر، بائیڈ رینکن، جیمز شینن، سیمی سنگھ، پال سٹرلنگ اور سٹورٹ تھامسن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/06/2018 - 15:11:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :