قومی انڈر16ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ریفریز کیلئے پانچ روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام

ہفتہ 23 جون 2018 23:36

قومی انڈر16ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ریفریز کیلئے پانچ روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام
لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) قومی انڈر16ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ریفریز کیلئے پانچ روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا افتتاح فٹبال ہائوس کے کانفرنس روم میں سیکریٹری پی ایف ایف کرنل(ر) احمد یار خان لودھی نے کیا،اس موقع پر پاکستان فٹبال ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالباری نے ان کا استقبال کیا، فیفا ریفری عبدالرشید،ڈائریکٹر کمپیٹیشن پی ایف ایف سجاد محمود، ہیڈ لیگ ڈویلپمنٹ و میڈیا پی ایف ایف شاہد کھوکھر، ریفریز انسٹرکٹر صلاح الدین اعوان اور احمد رئوف بھی موجود تھے۔

احمد یار خان لودھی نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کو عروج کی جانب گامزن کرنے کیلئے ریفریز کا معیار بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے، صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ریفریز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے ہرممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں گی،ان کی خواہش ہے کہ اے ایف سی اور پھر فیفا کی سطح پر پاکستانی ریفریز کو بھی فرائض کی انجام دہی کے موقع میسر آئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان ریفری ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالباری نے اعلان کیا کہ صدر پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صالح حیات کی ھدایات کی روشنی میں مزکورہ چمپئین شپ کے دوران ہی پاکستان میں وومین ریفرینگ کے فروغ کے لئے لاہور ریجن سے اس شعبہ میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کے لئے بھی بنیادی سطح کے تین روزہ وومین ریفری کورس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ہماری خواتین کو فٹ بال ریفرینگ کا موقع مہیا کیا جا سکے۔
وقت اشاعت : 23/06/2018 - 23:36:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :