ٹامس برڈچ فٹنس مسائل کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے

اتوار 24 جون 2018 20:20

پراگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

برڈچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ومبلڈن اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکا، ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر مایوسی ہوئی لیکن اب میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔
وقت اشاعت : 24/06/2018 - 20:20:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :