سابق جنوبی افریقن آل رائونڈر یوہان بوتھا کیریبین پریمیئر لیگ کیلئے گیانا امیزن واریرز کے کپتان مقرر

پیر 25 جون 2018 16:41

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سابق جنوبی افریقن آل رائونڈر یوہان بوتھا رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا امیزن واریرز کی کوچنگ کریں گے۔ کیریبین پریمیئر لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل فرنچائز گیانا امیزن واریرز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوہان بوتھا کو رواں برس شیڈول سی پی ایل کیلئے ٹیم کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ گیانا نیشنل ٹیم اور ویسٹ انڈیز اے ٹیم کے مینجر ریون گرفتھ ان کے اسسٹنٹ ہوں گے۔

یوہان بوتھا نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور پلیئر میں نے سی پی ایل میں بہت انجوائے کیا اور اب کوچنگ کا موقع ملنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ بوتھا کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیموں کی کوچنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2018 - 16:41:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :