لاہور،قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے آسٹریلیا کے ڈیرن بیری مضبوط امیدوار

پیر 25 جون 2018 23:47

لاہور،قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے آسٹریلیا کے ڈیرن بیری مضبوط امیدوار
لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے لئے متعدد امیدوار کوشش کررہے ہیں تاہم آسٹریلیا کے ڈیرن بیری مضبوط ترین امیدوار ہیں اور انہیں قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن کی جانب سے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کے بعد ان کے جانشین کے طورپرآسٹریلوی کوچ پرہی اعتماد کیا گیا ہے، ڈیرن بیری معاہدہ طے پا جانے پر دو سالہ کنٹریکٹ کے تحت ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے، وہ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں،واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلیے کچھ عرصے سے غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان کے آخری مقامی فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد تھے،امید کی جارہی ہے کہ نئے فیلڈنگ کوچ کی تعیناتی سے قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں کافی بہتری آئے گی ۔

وقت اشاعت : 25/06/2018 - 23:47:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :