ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، کولمبیا نے پولینڈ کے خلاف فتح کارلوس سانچز کے نام کر دی

پیر 25 جون 2018 23:57

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، کولمبیا نے پولینڈ کے خلاف فتح کارلوس سانچز کے نام کر دی
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) کولمبین فٹ بال ٹیم کے کوچ جوز پیکرمین نے رواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پولینڈ کے خلاف فتح مڈ فیلڈر کارلوس سانچز کے نام کر دی، سانچز کو جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں ریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اس میچ میں کولمبیا کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

پیکر مین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کارلوس اس وقت مشکل دور سے گزر رہے ہیں اسلئے ہم سب نے پولینڈ کے خلاف فتح کو ان کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کارلوس کو قتل کی دھمکیاں ملنا تکلیف دہ ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے فٹ بالر بری طرح متاثر ہوا ہے، پولیس نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جو بھی لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ 1994ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں کولمبین ڈیفنڈر اینڈرز ایکوبار کو امریکہ کے خلاف اون گول کرنے کے 10 روز بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/06/2018 - 23:57:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :