وقار یونس نے ایبٹ آباد کے 9سالہ باصلاحیت بائولر احسان اللہ کو ٹریننگ دینے کا اعلان کردیا

منگل 26 جون 2018 21:51

وقار یونس نے ایبٹ آباد کے 9سالہ باصلاحیت بائولر احسان اللہ کو ٹریننگ دینے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایبٹ آباد کے 9 سالہ باصلاحیت بائولر احسان اللہ سے ملنے اور اسے ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ویڈیو شیئر ہونے پر پر وقار یونس میدان میں آئے اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، یہ بچہ گیم کے ساتھ بہت سنجیدہ ہے ، میں اس سے ضرور ملوں گا اور اس کے ساتھ اپنے تجربات کو بھی شیئر کروں گا ، میں ہمیشہ سے ہی ٹیلنٹ کو سراہنے والا رہا ہوں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ننھے وسیم اکرم نے دھوم مچائی تھی۔۔
وقت اشاعت : 26/06/2018 - 21:51:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :