چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (کل) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

منگل 26 جون 2018 22:55

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (کل) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (کل) واحد میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ،ْ ٹورنامنٹ میں (کل) جمعرات کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ بھارت اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ٹیم اس سے قبل دو میچ کھیل چکی ہے جبکہ دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29 جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کو کھیلا جائیگا
وقت اشاعت : 26/06/2018 - 22:55:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :