فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں کوارٹر فائنل مرحلے سے قبل کل آخری چار گروپ میچ کھیلے جائینگے

بدھ 27 جون 2018 12:16

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء میں کوارٹر فائنل مرحلے سے قبل کل جمعرات کو آخری چار گروپ میچ کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ میں کل جمعرات کو پہلا میچ گروپ ایچ میں شامل ٹیموں سینیگال اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ ایچ کی ہی ٹیموں جاپان اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ جی میں شامل ٹیموں انگلینڈ اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔

شیڈول کے مطابق چوتھا میچ بھی گروپ جی کی ٹیموں پانامہ اور تیونس کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/06/2018 - 12:16:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :