فٹبال ورلڈ کپ ،ْ دفاعی چمپئن جرمنی ورلڈ کپ سے باہر

جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں ،ْجنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے

بدھ 27 جون 2018 23:45

فٹبال ورلڈ کپ ،ْ دفاعی چمپئن جرمنی ورلڈ کپ سے باہر
کازان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ ایف کے میچ میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے کر دفاعی چمپئن کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔مجموعی طور پر جرمن کھلاڑیوں نے 70 فیصد سے زائد بال کا پوزیشن اپنے پاس رکھ کر میچ پر اپنا غلبہ برقرار رکھا تاہم جنوبی کوریا کے خلاف گول اسکور نہ کرسکی۔جرمنی نے گول کرنے کے لیے متعدد شاندار مووز بنائیں تاہم جنوبی کوریا کے کھلاڑی اسے ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن شاٹس کو گول کے جال سے دور رکھا۔شکست کے نتیجے میں جرمنی کو کوئی پوائنٹ نہیں مل سکا جبکہ سوئیڈن نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں صفر گولز سے ہراکر پری کوارٹر فائنلز مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سوئیڈن کی جانب سے 50ویں منٹ میں لگوگ اوگسٹنسن، 62ویں منٹ میں انڈریاز گرانکوسٹ جبکہ 74ویں منٹ میں میکسیکو کے دفاعی کھلاڑی ایڈسن الوریز نے گیند کو اپنے ہی گول میں بال داغ کر اون گول کردیا۔خیال رہے کہ جرمنی نے 2014 ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو ہراکر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔
وقت اشاعت : 27/06/2018 - 23:45:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :