اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس 3 جولائی کو ہوگا

کانگریس کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہے

جمعرات 28 جون 2018 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس کا اجلاس 3 جولائی کو شام پانچ بجے ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کریں گے،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی نومبر 2016ء سے جون 2018ء تک کی رپورٹ، ایسوسی ایشن کے لئے لیگل ایڈوائزر کی تقرری، نئے ایسوسی ایٹ ممبران اور ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری، آئندہ کی سرگرمیوں کے علاوہ ایسو سی ایشن کے دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی، انہوں نیکہا کہ اجلاس کا ایجنڈا تمام متعلقہ کلبوں کے عہدیداروں کو بھیج دیا گیاہے کانگریس کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کی اپیل بھی کی گئی ہی-
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 12:44:47