قومی انڈر 16 ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد سے ملک فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، حاجی غیاث الدین بلوچ

جمعرات 28 جون 2018 12:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) سابق قومی ویمنز چیمپیئن ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کے سربراہ حاجی غیاث الدین بلوچ نے کہا ہے کہ قومی انڈر 16 ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد سے ملک فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، انہوں نیکہا کہ گذشتہ چار پانچ سال کے عرصہ میں ملک میں کوئی بھی خواتین کے لئے قومی ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوا جس سے خواتین کے فٹ بال کو کافی نقصان پہنچا جس سے خواتین کھلاڑیوں نے اس کھیل میں دلچسپی لینی چھوڑ دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انڈر 16 ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ لاہور میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہیاور ینگ رائزنگ سٹارکلب راولپنڈی کو گروپ بی میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اور دیا کلب کراچی کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ اے میں سندھ، کراچی یونائیٹڈ ویمنز کلب اور ایبٹ آباد وارئیرز کلب ،گروپ سی میں گلگت بلتستان، وائے آر ایس کلب لیہ، ماڈل ٹاو ٴن اکیڈمی لاہور، گروپ ڈی میں پنجاب، کراچی ککرز کلب، کراچی ویمنز کلب کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپین شپ میں ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی کی کارکردگی کے حوالیسے ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ ٹیم کو تربیت کے لئے زیادہ وقت نہیں ملا اور چیمپیئن شپ میں صرف ایک شرکت تھی چار پانچ بعد ٹیم بننا کوئی آسان کام نہیں ہے، انہوں نے نیکہا کہ قومی انڈر -19 فٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے تیاری ابھی سے شروع کردی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 28/06/2018 - 12:49:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :