ورلڈ کپ فٹبال 2018:80سالہ تاریخ بدل گئی

متعدد ورلڈ کپ جیتنے والی دفاعی چیمپئن جرمنی ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ سے ہی باہر ، پول میں بھی آخری نمبر ر رہی

جمعرات 28 جون 2018 16:01

بریدا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) ورلڈ کپ فٹبال 2018 ء میں 80سالہ تاریخ بدل گئی ، دفاعی چیمپئن جرمنی پہلے ہی روائونڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اپنے پول میں آخری نمبر پر رہی ۔ تفصیلات کے مطابق پول ایف کے میچ میں جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو 2-0سے شکست دیکر فٹبال کی 80سالہ تاریخ بدل دی ۔

(جاری ہے)

متعدد بار ورلڈ کپ جیتنے والی دفاعی چیمپئن جرمنی روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کے پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہوگئی 80 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جرمنی پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہوئی اور بدترین کارکردگی کے باعث اپنے پول میں آخری نمبر پر بھی رہی ۔

شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین بھی رو پڑے ایک دوسرے سے گلے لگ کر دھاڑے مار مار کر روتے رہے متعدد شائقین بے ہوش ہوگئے جرمنی میں سوگ کا سماں ہوگیا ۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 16:01:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :