ورلڈ کپ 2018ء میں دلچسپ تاریخ دوہرا دی گئی

ماضی کی طرح گزشتہ ورلڈ کپ کی چیمپئن جرمنی حالیہ ورلڈ کپ کے ابتدائی رائونڈ سے ہی باہر ہوئی، گزشتہ ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی ، اسپین کی ٹیمیں بھی اگلے ورلڈ کپ میں ابتدائی رائونڈ سے باہرہوچکی ہیں

جمعرات 28 جون 2018 21:24

ورلڈ کپ 2018ء میں دلچسپ تاریخ دوہرا دی گئی
بریدا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) ورلڈ کپ 2018ء میں دلچسپ تاریخ دوہرا دی گئی ، ماضی کی طرح گزشتہ ورلڈ کپ کی چیمپئن جرمنی حالیہ ورلڈ کپ کے ابتدائی رائونڈ سے ہی باہر ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2006ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم بھی 2010ء کے ورلڈ کپ فٹبال میں پہلے رائونڈ سے باہرہوگئی تھی ، 2010ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم بھی 2014ء کے ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ سے ہی باہر ہوگئی اس طرح روس میں ہونے والے حالیہ ورلڈ کپ 2018ء میں دفاعی چیمپئن جرمنی بھی روایت برقرار رکھتے ہوئے پہلے ہی رائونڈ سے باہر کر دلچسپ تاریخ رقم کردی
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 21:24:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :