بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-1 سے شکست دے دی

میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے ،ْ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں اسکور کرنے میں ناکام رہیں

جمعہ 29 جون 2018 13:11

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) فٹ بال ورلڈ 2018 کے گروپ جی کے میچ میں بلجیم نے انگلینڈ کو 0-1 سے شکست دے دی۔کیلنگراڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے تاہم پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

51ویں منٹ میں عدنان جانوزاج نے گول اسکور کرکے بیلجیئم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب بلجیم نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران شکست دی۔ اس سے قبل تین مقابلوں میں انگلینڈ کبھی بلجیم سے ہارا نہیں۔شکست کے باوجود انگلینڈ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا تاہم پہلی پوزیشن بلجیم کی رہی۔
وقت اشاعت : 29/06/2018 - 13:11:54