کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟ مصباح الحق نے حیران کن سرپرائز دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 جون 2018 23:00

کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟ مصباح الحق نے حیران کن سرپرائز دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2018ء) کس سیاسی جماعت کی حمایت کریں گے؟ مصباح الحق نے حیران کن سرپرائز دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد آئندہ ماہ کی 25 تاریخ کو ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں خوب زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ جبکہ عوام بھی انتخابات کو لے کر خوب دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کے کرکٹرز بھی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ملک میں اگلے ہفتے شیڈول عام انتخابات کے حوالے سے اب پاکستان کے عظیم سابق کپتان مصباح الحق کی جانب سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر مصباح الحق نے لاہور ے حلقہ این اے 131 پر پیپلز پارٹی کے امیدوارعاصم محمود کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے حلقہ این اے 131 عاصم محمود بھٹی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق اور مایہ ناز کپتان
مصباح الحق کا پیپلز پارٹی کے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریئے سے اتفاق کرنا خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد اگلے ماہ 25 جولائی کو ہوگا۔ جبکہ جس حلقے میں مصباح الحق نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اسی حلقے سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی میدان میں اتریں گے۔ این اے 131 لاہور میں عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2018 - 23:00:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :