کیرولین وزنائیکی نے ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 30 جون 2018 22:19

کیرولین وزنائیکی نے ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) ڈنمارک کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ایرینا سبالینکا کو شکست دے کر کیریئر کا 29واں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں کیرولین وزنائیکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی کھلاڑی سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا 29واں ٹائٹل ہے۔
وقت اشاعت : 30/06/2018 - 22:19:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :