آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل (کل) کھیلا جائے گا

ہفتہ 30 جون 2018 22:19

آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل (کل) کھیلا جائے گا
ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ ٹیموں آسٹریلیا اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا لی ہے، ہفتہ کو کھیلے گئے ایک میچ میں ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرایا تاہم شکست کے باوجود آسٹریلوی ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی، پیلت نے شاندار ہیٹرک سکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، 13ویں منٹس میں ارجنٹائن کے پیلت نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن تین ہی منٹس بعد آسٹریلیا کے برینڈ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 21ویں منٹس میں پیلت نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر آسٹریلیا کے خلاف 2-1 گولز کی برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 51ویں منٹس میں پیلت نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو 3-1 گولز کی برتری دلا دی، ایک ہی منٹ بعد آسٹریلیا کے برینڈ نے گول کر کے مقابلہ 3-2 گولز کر دیا، آسٹریلوی ٹیم نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن ارجنٹائن کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہیں ہونے دیا، اسطرح ارجنٹائن نے آسٹریلیا کو 3-2 گولز سے ہرا دیا، ہالینڈ اور بھارت کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، میچ برابر کھیلنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

وقت اشاعت : 30/06/2018 - 22:19:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :