چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے (ک) بیلجیئم کے آمنے سامنے ہو گی

ہفتہ 30 جون 2018 22:21

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے (ک) بیلجیئم کے آمنے سامنے ہو گی
ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے (کل) اتوار کو بیلجیئم کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

ہالینڈ میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اسی سلسلے میں آج اتوار کو فائنل سمیت تیسری اور پانچویں پوزیشنز کیلئے میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، تیسری پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا، اس سے قبل کھیلے گئے لیگ میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو 4-2 گولز سے شکست دی تھی، گرین شرٹس کے پاس بیلجیئم کو ہرا کر بدلہ چکانے کا سنہری موقع ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو خوب جان لڑانا ہو گی۔

وقت اشاعت : 30/06/2018 - 22:21:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :