آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو پنالٹی اسٹروکس پر 3-1 گولز سے شکست دی، ہالینڈ کی تیسری پوزیشن

اتوار 1 جولائی 2018 21:40

ایمسٹرڈیم۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) آسٹریلیا نے ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، آسٹریلوی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی اسٹروکس پر 3-1 گولز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، ہالینڈ نے ارجنٹائن کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم آسٹریلوی ٹیم نے پنالٹی اسٹروکس پر بھارت کو 3-1 گولز سے زیر کر کے میدان مار لیا، میچ کے 24ویں منٹس میں آسٹریلیا کے بلیک گوورز نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 42ویں منٹس میں بھارت کے ویوک پریساد نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح مقررہ وقت تک دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، پنالٹی اسٹروکس پر آسٹریلیا نے بھارت کو 3-1 گولز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں ہالینڈ نے ارجنٹائن کو 2-0 گولز سے شکست دی۔

وقت اشاعت : 01/07/2018 - 21:40:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :