رنگ آف پاکستان، پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے ستمبر میں کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہونگے

چیف ایگزیکٹیو رنگ آف پاکستان ریسلنگ عاصم علی شاہ کی انٹرنیشنل ریسلر ز کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 3 جولائی 2018 23:37

رنگ آف پاکستان، پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے ستمبر میں کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہونگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان پروفیشنل ریسلنگ کے زیر اہتمام رنگ آف پاکستان، پروفیشنل ریسلنگ کے مقابلے ستمبر میں کراچی اور اسلام آباد میں منعقد ہونگے، گذشتہ روز ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو رنگ آف پاکستان ریسلنگ پیر عاصم علی شاہ نے انٹرنیشنل ریسلر ز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم بین الاقوامی ایوینٹس پاکستان میں کروا سکتے ہیں، انہوں نیکہا کہ یہ ہمارا دوسرا ایونٹ جوکہ ستمبر میں کراچی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا انہوں نیکہا کہ پہلے ایونٹ کی کامیابی کے بعد مزید ریسلرز پاکستان آمد پر آمادہ ہوئے اور اس ایونٹ میں 18 ممالک کے ریسلرز شرکت کریں گے،انہوں نیکہا کہ ہم پاکستان آنے والے ریسلرز کے شکرگزار ہیں،انہوں نیکہاکہ ہم پاک فوج کیمشکور ہیں کہ نہوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،اس موقع پر انٹرنیشنل ریسلر ز برام، ٹونی آئیرن اور لیڈی ریسلر ریبل بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں سیزن ٹو پاکستانی قوم کے لئے انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ گزشتہ ایونٹس سے یہ ایونٹ سب سے بہترین ہوگا اورپہلے والی غلطیوں پر قابو پائیں گے۔ ۔انہوں نیکہا کہ ٹیم کوملک کے۔لئے کھیلنا چاہے نا کہ ذات کے لئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ پاکستان میں رنگ نہیں تھے، اور نا ہی براڈکاسٹنگنگ تھی، جس کی وجہ سے غلطیاں ہوئیں۔

اس بار اور بڑے بڑے نام آرہے ہیں۔انہوں نیکہا کہ پاکستان آرمی اور آرمی چیف پاکستان کے ہیرو ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر سے ریسلرز کی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریسلنگ کی اکیڈمی بنائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ لاہور میں پہلی اکیڈمی بنائیں، انٹرنیشنل ریسلربرام نیکہا کہ ریسلنگ بہت مشکل اور مقابلے والی گیم ہیاسکو آسان نہیں لینا چاہیے۔ انٹرنیشنل ریسلر ٹونی آئیں نے کہا کہ ہمارا مقصد فین کو انجوائے کروانے کا، ہم لڑتے ہیں ،زخمی ہوتے ، ریسلنگ ایک سخت گیم ہے، امید ہے سب انجوائے کریںنگے، پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے کہا کہ ایسا دھمال ڈالیں گے کے دنیا دیکھی گی۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 23:37:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :