بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے، ریسلنگ کے مقابلے اگست میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے، آئی ایس پی آر

منگل 3 جولائی 2018 23:37

بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے، ریسلنگ کے مقابلے اگست میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2018ء) بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل ریسلرز پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسلنگ کے مقابلے اگست میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ریسلرز میں ریمنڈ تھامس لیٹمر (برطانیہ)، اینڈریو میری سن (برطانیہ)، نکلوس تانیا بروکس (امریکہ) اور ہیرس فائز شامل ہیں۔ رنگ آف پاکستان مقابلے کا انعقاد آئی ایس پی آر کے تعاون سے کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینا اور پرامن اور ترقی پسند پاکستان کے دورے کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ غیر ملکی ریسلرز نے ریسلنگ کے مقابلوں کے حوالے سے رابطے کیلئے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 23:37:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :