بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں کم ترین اسکور کا 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جولائی 2018 21:20

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں کم ترین اسکور کا 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
جمائکا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جولائی 2018ء) بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں کم ترین اسکور کا 129 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کے پہلے ہی روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں محض 43 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

129 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 43 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ اس سے قبل یہ شرمناک ریکارڈ 1889 میں جنوبی افریقہ نے قائم کیا تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ حالیہ برسوں میں واضح بہتری کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائے، تاہم کالی آندھی کے باولنگ اٹیک نے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز بنگلہ ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا کر رکھ دیے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخی کا یہ سب سے کم ترین فی اننگ اسکور ہے۔
وقت اشاعت : 04/07/2018 - 21:20:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :