بھارت، آکاش امبانی کی شادی میں ٹنڈولکر کی بیٹی کے ڈانس کی دھوم، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 5 جولائی 2018 18:25

بھارت، آکاش امبانی کی شادی میں ٹنڈولکر کی بیٹی کے ڈانس کی دھوم، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں معروف بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ساراکے ڈانس نے دھوم مچا ی، ڈانس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صنعتکار مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بالی وڈ سے لیکر اسپورٹس کی دنیاتک کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سب کی نگاہوں کا مرکز بنی رہی۔ٹنڈولکر کی بیٹی سارا پنک کلر کے لباس میں ملبوس کافی پرکشش لگ رہی تھیں اور انہوں نے پارٹی میں جم کر ڈانس کیا۔ ان کے ساتھ جاوید جعفری کی بیٹی الویہ جعفری بھی نظر آئیں۔ سارا اور الویہ نے لڑکی بیوٹی فل کرگئی چل نغمے پر ڈانس کیا۔تقریب کے شرکا نے انہیں خوب داد دی۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 18:25:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :