چین کے جوا خانوں میں فٹ بال ورلڈ کپ پر اب تک ساڑھے چار ارب ڈالر داو پر لگ چکے

جمعرات 5 جولائی 2018 19:11

چین کے جوا خانوں میں فٹ بال ورلڈ کپ پر اب تک ساڑھے چار ارب ڈالر داو پر لگ چکے
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) چینی جواریوں نے اب تک فٹ بال ورلڈ کپ پر تقریبا ساڑھے چار ارب ڈالر دا پر لگائے ہیں۔ یہ 4 برس قبل برازیل میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوران دا پر لگائی جانے والی رقم سے دگنی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک میگا ایونٹ کو تین ہفتے ہوئے ہیں اس کے ساتھ بیٹنگ شاپس کا کاروبار بھی پورے عروج پر ہے جہاں نوجوانوں کا خاص طور پر خوب ہجوم دکھائی دیتا ہے۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ وہ گروپ میچز میں ارجنٹائن پر رقم ہار گیا اس لئے لاسٹ 16میں دگنی رقم لگائی تاکہ اسکا نقصان بھی پورا ہوسکے مگر ٹیم فرانس کے ہاتھوں شکست کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 19:11:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :