نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف فتح پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 5 جولائی 2018 21:51

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف فتح پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف فتح پر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین حکمت عملی اختیار کر کے میچ جیتا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔انہوںنے کہا کہ کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔امید ہے قومی کرکٹ ٹیم آئندہ بھی اسی طرح محنت سے کھیلتے ہوئے دیگر میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 21:51:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :