ایشین ہاکی فیڈریشن نے پانچویں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعرات 5 جولائی 2018 22:34

ایشین ہاکی فیڈریشن نے پانچویں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور۔5 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) ایشین ہاکی فیڈریشن نے پانچویں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ ٹورنامنٹ رواں سال18-28اکتوبر کو عمان میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ملائشیا ،پاکستان ،سائوتھ کوریا ،جاپان،بھارت اور میزبان عمان حصہ لیں گی ۔ہر ٹیم 18-25اکتوبر تک پانچ رائونڈ روبن میچز کھیلیں گی اور اس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ دو ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لئے میچ کھیلیں گی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28اکتوبر کو ہوگا ۔پاکستان اور بھارت کا میچ 20اکتوبر کو ہوگا ۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 22:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :