ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائینگے

جمعہ 6 جولائی 2018 12:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ سویڈن کی ٹیم سے ہوگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان روس اور کروشیا مد مقابل ہونگی یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ انگلینڈ اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں روس اور کروشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا اور چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 06/07/2018 - 12:25:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :