پاکستان میں انٹر نیشنل ریسلنگ کا دوسرا ایڈیشن رواں سال اگست میں کراچی اور اسلام آباد میں ہوگا

جمعہ 6 جولائی 2018 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان میں انٹر نیشنل ریسلنگ کا دوسرا ایڈیشن رواں سال اگست میں کراچی اور اسلام آباد میں ہوگا، جس کی تعارفی تقریب کے سلسلے میں تین غیر ملکی پہلوان بدھ کو پاکستان پہنچے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں رنگ آف پاکستان کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر برطانیہ کے ٹائنی آئرن، فرانس کے برام ، پاکستانی نڑاد فرانسیسی پہلوان بادشاہ خان اور امریکی خاتون ریسلر ریبل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا، دوسرے ایڈیشن کا پہلا مقابلہ 29 اگست کو کراچی اور31اگست کو اسلام آباد میں ہوگا، منتظمین نے اس بار مقابلوں کو رنگ آف پاکستان اور جنگ برائے امن کا نام دیا ہے۔

پر رنگ آف پاکستان کے سی ای او عاصم شاہ نے کہا کہ اس مقابلے کے انعقاد میں آئی ایس پی آر نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی پہلوان بادشاہ خان نے پاکستان میں ریسلنگ کرنے کا اٴْن کا خواب پورا ہوگیا۔ برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا کہ مجھے کراچی کی لسی اور پان بہت پسند ہیں، اس موقع پر انہوں نے پان بھی کھایا اور کہا کہ وہ آدھے پاکستانی ہوچکے ہیں۔

خاتون ریسلر ریبل نے اردو میں شرکا کو سلام کیا پھرشکریہ اور پاکستان زندہ بادکے الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مجھے بہت پسند ہے۔ ریسلربرام نے کہا کہ پاکستان آکر اپنے ملک جیسا احسا س ہورہا ہے، پاکستان کے فروٹ اور جوس شوق سے استعمال کرتا ہوں۔ کراچی اور اسلام آباد کے ایونٹ میں دنیا بھرسی20 سیزائد ریسلرز ان ایکشن ہونگے۔ 2017 میں ہونے والا پہلا ایڈیشن ریسلر بادشاہ پہلوان خان کینام رہا تھا۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر عمران شاہ اور ڈی -کے ایونٹ کے چیف ایگزیکٹو دانش خان ، معروف اداکار ایوب کھوسو بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 06/07/2018 - 16:34:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :