ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

ہفتہ 7 جولائی 2018 15:04

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے کنگسٹن میں شروع ہو گا، میزبان کالی آندھی کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کالی آندھی نے بنگال ٹائیگرز کو پہلے ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 219 رنز سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 43 اور دوسری اننگز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد میزبان کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے اور وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب مہمان بنگلہ دیشی ٹیم بھی آخری ٹیسٹ سیریز جیت کر حساب برابر کرنے کی خواہاں ہے اسلئے توقع ہے کہ دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 07/07/2018 - 15:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :