آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع، پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر کا ابتدائی روز فاتحانہ آغاز، محمد عمر کو دونوں میچز میں شکست

ہفتہ 7 جولائی 2018 20:47

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ شروع، پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر کا ابتدائی روز فاتحانہ آغاز، محمد عمر کو دونوں میچز میں شکست
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی روز اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، محمد عمر کو دونوں میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چین میں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی روز گروپ آر میں پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم نے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کیوئسٹ لورس لی مین کو با آسانی 3-0 فریمز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، نسیم کی جیت کا سکور 80-11، 78-5 اور 91-7 رہا، نسیم آج اتوار کو آخری دو گروپ میچز کھیلیں گے، گروپ کیو میں پاکستان کے حارث طاہر نے ابتدائی میچ میں حریف نیوزی لینڈ کے کیوئسٹ ایڈم للی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے ہرا کر جاندار انٹری کی، حارث بھی آج اتوار کو آخری دو گروپ میچز کھیلیں گے، گروپ ایچ میں پاکستان کے عمر خان کو ابتدائی دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے انہیں آج اتوار کو شیڈول اپنے آخری دونوں گروپ میچز جیتنے ہوں گے۔

وقت اشاعت : 07/07/2018 - 20:47:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :