سیمونا ہالپ کو اپ سیٹ شکست، ساسنووچ، کاسٹکینا، اوسٹا پینکو ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:20

سیمونا ہالپ کو اپ سیٹ شکست، ساسنووچ، کاسٹکینا، اوسٹا پینکو ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) ساسنووچ، کاسٹکینا، جلینا اوسٹا پینکو اور سائی سو وائی سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، سیمونا ہالپ اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میچ میں تائیوان کی کھلاڑی سائی سو وائی نے رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو 3-6، 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جلینا اوسٹا پینکو نے دیا شینکو کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ساسنووچ نے گوریلووا کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، بیلجیئم کی الیسن وان نے حریف ایستونین کھلاڑی اینٹ کونتا ویت کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، سیبلوکووا بھی تیسرے رائونڈ میں کامیاب رہیں، انہوں نے ایلیز مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کیا، کاسٹکینا نے ایشلے بارٹی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا۔

وقت اشاعت : 07/07/2018 - 23:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :