دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ میلہ کا افتتاح

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:45

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ میلہ کا افتتاح
چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ میلہ کا افتتاح ہوا جس میں گلگت اور چترال کے روایتی حریف پولو ٹیموں کے درمیان پولو میچ کھیلے جارہے ہیں‘ پہلے دن تین میچ ہوئے‘جس میں پہلا میچ گلگت کے پھنڈر پولو ٹیم اور چترال کے لاسپور پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا‘ پہلے ہاف میں چترال ٹیم نے تین گول بنائے جبکہ پھنڈر گلگت کا ٹیم کوئی گول نہ بنا سکا۔

دوسرے ہاف میں لاسپور چترال کے ٹیم نے پانچ گول پورے کئے جبکہ پھنڈر کے ٹیم نے صرف ایک گول کیا اور یوں لاسپور پولو ٹیم نے ایک کے مقابلے میں پانچ گولوں سے پھنڈر (گلگت) کے ٹیم کو شکست دیگر فاتح قرار دیے۔ ابتدائی میچ کے موقع پر خیبر پختو نخواہ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان مہمان حصوصی تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر سیاحت محمد رشید درماخیل ، وزیر خزانہ حاجی فضل الہی، گلگت بلتستان کے وزیر کھیل و سیاحت، کمشنر ملاکنڈ ڈویڑن سید ظہیر الاسلام ، سیکرٹری ٹورزم کارپوریشن خیبر پختو نخوا طارق خان، منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین، ڈپٹی کمشنر چترال وغیرہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر FCPS سکول کے طلبہ اور طالبات نے قومی نغمے پیش کئے جن کیلئے وزیر اعلیٰ دوست محمد خان نے ایک لاکھ نقد انعام کا اعلان کیا۔ چترال سکاؤٹس کے بینڈ پارٹی نے خوبصورت انداز میں اپنا پیش کیا۔ پولو میچ کے ساتھ ساتھ پیرا گلائڈنگ او ر ہینڈ پیرا گلایڈنگ کا بھی مظاہر ہ کیا گیا جنہوں نے حاضرین کی داد لی۔مہمان حصوصی نے پہلے جیتنے والے ٹیم کیلئے دس لاکھ روپے، دوسرے جیتنے والے ٹیم کیلئے سات لاکھ روپے اور تیسرے جیتنے والے ٹیم کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔

تین روزہ جشن شندور کے پہلے دن دوسرا میچ سب ڈویڑن مستوج (چترال) کے پولو ٹیم اور سب ڈویڑن یاسین (گلگت) کے پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت مہمان حصوصی تھے۔ اس میچ میں مستوج کے ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے یاسین ٹیم کو شکست دیکر فاتح قرار پایا۔تیسرا میچ چترال ڈی اور گلگت ڈی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین مہمان حصوصی تھے اس میچ میں بھی چترال ٹیم نے دو کے مقابلے میں چھ گولوں سے گلگت پولو ٹیم کو شکست دی۔

وزیر اعلیٰ دوست محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات، کپ اور ٹرافی تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چترال بہت خوبصورت علاقہ ہے جو نہایت پر امن ہے اور قدرت نے اس خطے کو بہت حسن دیا ہے تاہم اس کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے اقدمات کیے جائیں گے۔ جرمنی کے سفیر کوبلر مارٹں اور امریکی خاتون فرسٹ سیکرٹری ڈیویلپمنٹ کارپوریشن فینگس مارون اور دیگر غیر ملکیوں سیاحوں نے بھی شندور کے مقام پر پولو میچ دیکھ کر ان سے محظوظ ہوئے۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے دونوںسفیروںنے کہا کہ چترا ل اور شندور کا ان کا پہلا دورہ ہے ‘یہ بہت خوبصورت اور پرامن علاقہ ہے انہوں نے دنیا بھر کے سیاحوں کو دعوت دی کہ وہ ضرور چترال آئے اور یہاں کے پر امن ماحول اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو۔ شندور میلہ کے دوسرے دن بھی تین میچ ہوں گے جن کی ترتیب اس طرح ہے۔ پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی پولو ٹیموں کے درمیان، دوسرا میچ چترال بی اور گلگت بی ٹیموں کے درمیان اور تیسرا میچ چترال آفیسرز پولو ٹیم اور گلگت آفیسرز پولو ٹیموں کے درمیاں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/07/2018 - 23:45:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :