سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز فائنل ، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جولائی 2018 12:34

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز فائنل ، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2018 ء) سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ یہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور ان کی ٹیم سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگانے کی کوشش کرے گی ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس کر بھی پہلے باﺅلنگ ہی کرتے ، پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی ہیں اور حارث سہیل کی جگہ صاحبزادہ فرحان اپنے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کررہے ہیں جب کہ عثمان شنواری کی جگہ حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیموں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں جس میں ایک میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان کے نام رہا۔

(جاری ہے)

پہلے باہمی مقابلے میں کینگروز نے گرین شرٹس کو تینوں شعبوں میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی،سٹین لیک نے بیٹنگ کو تہس نہس کیا تو بولرز ایرون فنچ کے سامنے بے اثر نظر آئے۔دوسرے میچ میں سرفراز الیون نے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی،فخرزمان نے سٹین لیک کے حربے ناکام بنائے، آصف علی سمیت دیگر بیٹسمینوں نے بھی بہتر ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا،بولرز میں شاہین آفریدی نے ایرون فنچ سمیت پاور ہٹرز کو قابو کرتے ہوئے پاکستان کیلیے آسان فتح کا راستہ بنا دیا،اس فتح کی بدولت گرین شرٹس نے اعتماد کی بحالی کے ساتھ عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی۔

ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کے لیے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی ہے اور کینگروز کے خلاف ٹیم میں نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔سہ فریقی سیریز میں اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور حارث سہیل کی ناکامی کے بعد ہیڈکوچ مکی آرتھر صاحبزادہ فرحان پر انحصار کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انتہائی اہم میچ میں ڈیبیو کرایا جارہا ہے ۔

چار سدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ اوپنر فائنل میں اپنے انٹر نیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے، وہ پاکستان سپر لیگ کے 5 میچوں میں 91 رنز بنا پائے تھے۔ہفتہ بھر میچز جاری رہنے کی وجہ سے پچ کے سلو اور سپنرز کیلئے سازگار ہونے کی توقع ہو رہی ہے،اس صورتحال میں لیگ سپنر شاداب خان کے ساتھ تجربہ کار آل راﺅنڈر شعیب ملک کی باﺅلنگ بھی اہم ہوگی۔
وقت اشاعت : 08/07/2018 - 12:34:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :