مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا

سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، اپنی جانب سے 5 لاکھ جبکہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دوں گا: قومی ٹیم کے سابق کپتان کا ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی منگل 10 جولائی 2018 20:55

مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی 2018ء) مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کردیا، سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، اپنی جانب سے 5 لاکھ جبکہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دوں گا، قومی ٹیم کے سابق کپتان کا ٹوئٹ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی مہم میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

مایہ ناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سب مل کر آنے والی نسلوں کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔

(جاری ہے)

پانی کیلئے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنی جانب سے 5 لاکھ جبکہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دوں گا۔

وقت اشاعت : 10/07/2018 - 20:55:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :