سینیاکووا اور کریجسی کووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 10 جولائی 2018 23:23

سینیاکووا اور کریجسی کووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) کترینا سینیاکووا اور بربورا کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں سینیاکووا اور کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی لوسی ہراڈیکا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سو وائی کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 23:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :