اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کا صحافی نعیم روحانی کی والدہ کی وفات پر پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 11 جولائی 2018 14:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے صحافی نعیم روحانی کی والدہ کی وفات پر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 11/07/2018 - 14:41:14